(ویب ڈیسک)سابق کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس اور نسیم شاہ دونوں ہی ایک ساتھ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں جس کی تصویر وقار یونس نے شیئر کی جس کے کیپشن میں سابق کوچ نےکچھ بڑا آنے کا بتایا۔ وقار یونس کی جانب سے شیئر کردہ تصویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Stay Tuned Everyone Something BIG’s coming up @iNaseemShah not only an excellent Cricketer but also a very good Actor♥️ pic.twitter.com/nqprJJe7xD
— Waqar Younis (@waqyounis99) November 22, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ 'آپ سب لوگ انتظار کریں، کچھ بڑا آنے والا ہے'۔ اس تصویر میں وقار یونس نے نسیم شاہ کو مینشن کرتے ہوئےلکھا ہے کہ 'نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس موقع پر وقار یونس نے ہی انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔