ویب ڈیسک : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا کام اگلے 48 گھنٹوں میں ہو جائےگا۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم وہ نام وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور اس کے متعلق وہ فیصلہ کرلیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سینیئرفوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیوکا ہے، سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نوازشریف کا احترام کرتے ہیں۔