سموگ کے خاتمہ کیلئے لاہور پولیس کا انوکھا اقدام

Police action against smog issue
کیپشن: Police action
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس کا صوبہ بھرمیں سموگ کے خاتمہ کے لیے ان ایکشن،لاہورکے6 سمیت صوبہ بھر میں گذشتہ ہفتے کے دوران225 مقدمات درج ،153 ملزمان گرفتار کیے۔

 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں تیزکرتے ہوئےفصلوں کی باقیات کو جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والے افراد نرمی کے حقدار نہیں۔آئی جی پنجاب کا افسران کو سموگ پر قابو پانےکے لئے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور اور شیخوپورہ ریجن میں خصوصی نگرانی کرنے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔لاہور میں سموگ کا باعث بننے پر 6 مقدمات درج، 6 افراد گرفتار،رواں سال مجموعی طور پر 2217 مقدمات درج اور 2294 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 46 مقدمات درج، 38 افراد کو گرفتار کیا۔

گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 80 مقدمات درج، 59 افراد گرفتار,فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر35مقدمات درج،28 افراد کو گرفتار کیا۔ساہیوال ریجن میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر 13 مقدمات درج، 2 افراد گرفتارکئے۔

سرگودھا ریجن میں سموگ پھیلانے پر 9 مقدمات درج،8 افراد گرفتار اورشیخوپورہ ریجن میں کل 15 مقدمات درج  جبکہ 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی جی خان ریجن میں سموگ پھیلانے پر کل 9 مقدمات درج کیے گئے۔

بہاولپور ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 10مقدمات درج ہوئے جبکہ 1 ملزم گرفتار کیا گیا۔شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15 پر اطلاع دیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer