آڈیولیک : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کاردعمل سامنے آگیا

Former Chief Justice Saqib Nisar First Statement About Audio Leak
کیپشن: Former Chief Justice Saqib Nisar First Statement About Audio Leak
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ‏سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر کہنا ہےکہ یہ سب من گھڑت اور فیبریکیٹڈ ہے،مجھے نہیں معلوم کہ یہ سب کون اور کیوں کر رہا ہے، اس طرح کی من گھڑت باتوں پر وضاحت دینا ضروری نہیں سمجھتا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار  کا مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار   کاآڈیو لیک  پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  یہ سب من گھڑت اور فیبریکیٹڈ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ سب کون اور کیوں کر رہا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہناتھاکہ  اس طرح کی من گھڑت باتوں پر وضاحت دینا ضروری نہیں سمجھتا۔

اس سے قبل گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے لندن میں نوٹری پبلک کو حلف نامہ جمع کرایا، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہیے۔ دوسری جانب رانا شمیم کا یہ بیان حلفی نوٹرائز کرنے والے برطانیہ کے چارلس ڈراسٹن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وہی کام ہے جو کسی نوٹری پبلک کا ہوتاہے، رانا شمیم نے جو کہا وہ بیان نوٹرائز کیا، رانا شمیم کا حلف نامہ سچ ہے یا جھوٹ، ہمارا کام نہیں۔