مسجد حرام میں تیسری توسیع، چھ نئے مینار تعمیر

ksa masjid haram
کیپشن: ksa masjid haram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : مسجد حرام میں تیسری توسیع کے دوران چھ نئے مینار تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ صحن مطاف کے زیرتعمیر حصے کا کام 90 فی صد مکمل کرلیا گیا۔

ڈپٹی جنرل صدر برائے پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز انجینیر محمد الوقدانی نے وضاحت کی کہ تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔باب ملک عبدالعزیز کے دو میناروں میں تعمیراتی کام 88.5 فی صد مکمل ہوچکا ہے۔ فنشنگ ورکس (ماربل کے کالم، سجاوٹ اور دیواروں) 98 فی صد  اور چھتوں کی تنصیب 100 فی صد مکمل ہوچکی ہے۔ ایجنسی فار پراجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بتایا کہ تیسری سعودی توسیع میں اپنا کام تیز کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باب الفتح مینار کی تعمیر کا کام 87.3 فی صد اور باب عمرہ کی تعمیر کا کام92.1 فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔اسی طرح کالموں اور دیواروں کے سنگ مرمر کے کام 39 فیصد مکمل کر لیے گے ہیں۔ مطاف کی چھتوں کی تنصیب کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔