حضرت بابا موج دریا کا سالانہ عرس شروع

میراں موج دریا بخاری
کیپشن: حضرت بابا موج دریا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:حضرت بابا موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس آج شروع ہو گا۔

حضرت بابا موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی  تقریبات کا آغاز بعد از ظہر رسم چادر پوشی کی ادائیگی سےہو گا ۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری رسم چادر پوشی ادا کریں گے۔ رسم چادر پوشی کی تقریب میں زائرین اور عقیدت مند شریک ہوں گے، تقریبات کے دوران محفل سماع اور محفل نعت کا بھی انعقاد کیا جائےگا۔

آپ کا اصل نام میراں محمد شاہ تھا۔ عرفِ عام میں حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کہاجاتا ہے، آپ بخاری سادات میں سے تھے۔ حضرت میراں محمد شاہ بخاری المعروف موج دریا بخاری 1533ء، 940ھ اوچ شریف میں پیدا ہوئے۔ حضرت سید میراں محمد شاہ موج دریا بخاری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے 17 ربیع الثانی 1013 ھ/بمطابق ستمبر 1604 ء میں وصال فرمایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer