ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرز کی نااہلی اور نئے انتخابات کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شیخ مظفر حسین کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی،  جسٹس علی باقر نجفی نے رجسٹرار آفس کا درخواست ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کے کیوں نہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر جرمانہ کردیں؟

واضح رہے کہ  شیخ مظفر حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی،  درخواست میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، وفاقی وزرا شیخ رشید فواد چوہدری کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیر مملکت فرق حبیب، معاون خصوصی وزیراعظم شہزاد اکبر ، شہباز گل سمیت دیگر کا نام شامل ہے۔  درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرز کی نااہلی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer