سڑک پر ڈالروں کی بارش، شہریوں کی موجیں لگ گئیں

Unexpected \'Dollar\' rain on California road!!!
کیپشن: Unexpected 'Dollar' rain on California road!!!
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: امریکا کی ریاست کیلے فورنیا کی ایک ہائی وے پر ڈالروں کی بارش شروع ہوگئی، شہری گاڑیاں روک کر نوٹ لوٹتے رہے۔

 رپورٹ کے مطابق فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کا ایک بکتر بند ٹرک ایک ڈالر اور 20 ڈالر والے نوٹوں پر مشتمل لاکھوں ڈالر لے کر جارہا تھا کہ اچانک اس کا پچھلا دروازہ کھل گیا۔ اور سڑک پر لاکھوں ڈالر اڑتے نظر آئے۔ پہلے توسڑک پر موجود افراد نے اسے فلمی منظر سمجھا لیکن سڑک پر موجودگاڑیوں نے اچانک بریکیں لگائیں اور سوار شہریوں نے  جن میں بچے بوڑھے خواتین سب شامل تھے ڈالر لوٹنے شروع کردئیے۔ کئی شہریوں نے اسے خواب جیسا منظر قراردیا ۔ 

 تو کچھ شہری اسےکرسمس کے سیزن کے آغازپرخدائی مدد قرار دیتے رہے۔ لیکن اس موقع پر پولیس ایک ولن کی صورت میں سامنے آئی اور انہوں نے لوگوں کو سخت وارننگ جاری کی کہ جن افراد نے رقم لوٹی ہے فوری طور پر واپس کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے پولیس نے ایک بوڑھے جوڑے کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ دوسری طرف ابھی تک لوٹی جانے والی رقم کی درست مالیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sputnik (@sputnik_news)