محکمہ ہائر ایجوکیشن کا وزیر اعلیٰ سے اہم مطالبہ

higher education commission
کیپشن: higher education commission
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ورک لوڈ بڑھنے پر سپیشل سیکرٹری کی ایک اور سیٹ مانگ لی۔ سپیشل سیکرٹری کی اسامی کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب  کو ارسال کر دی گئی ہے۔
 محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سپیشل سیکرٹری کی ایک مزید سیٹ مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ورک لوڈ بڑھنے کی بنیاد پر نئی اسامی کی درخواست کی ہے۔ کیونکہ محکمے کے تحت کالجز اور تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ ایوان وزیراعلی کو ارسال کی گئی سمری میں سپیشل سیکرٹری کی اسامی کی درخواست کی گئی ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں اس سے قبل بھی سپیشل سیکرٹری کی سیٹ موجود ہے۔