ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

IMF & Pakistan
کیپشن: IMF & Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹا جائزہ مشن مکمل  ,پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدہ طے پاگیاہوگیا ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو ایک ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی ۔ پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ گرے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پا کستان کو اب تک 3 ارب 20 لاکھ 70 ہزار ڈا لر کی ادائیگی ہو چکی ہے ، حکومت نے سیلز ٹیکس نظام میں اصلاحات ، اخراجات کو کم کرنےکی یقین دہانی  کرائی ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کی توقع  ظاہر کی گئی ہے۔  رواں سال مہنگائی میں اضافے کی توقع ہے  جبکہ  ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات مکمل ہونے کے بعد مہنگائی کم ہوگی ،آئی ایم ایف  اعلامیہ کےمطابق اشیا کی طلب کم کرنے سے مہنگائی کم ہوگی ،اندرونی اور بیرونی معاشی خطرات زیادہ رہیں گے ۔ 

آئی ایم ایف کا کہناہے کہ قرض پروگرام کی بحالی پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی، حکومتی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا،حکومتی اداروں کی استعداد، گورننس میں بہتری اور شفافیت کی ضرورت ہے، ٹیکس بیس مزید بڑھانے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جب کہ  پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا، روپے کی قدر میں کمی آئی  اور رواں سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔  آئی ایم ایف کا کہناہے کہ پاکستان نے جون تک کےکارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کرلیے، پا کستان پر عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کا اثر پڑا، فیٹف پلان پر عمل درآمد ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کو خود مختار کرنے کے بل کو سراہا گیا،  برآمدات کو بڑھانے کے لیے بہتر قانون سازی کی جائے،  سروسز کی سپلائی بہتر کرنا ہوگی،  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہوگا جب کہ تعلیم اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہوگا۔