کیپٹن صٖفدر تاحال کورونا کو شکست دینے میں ناکام

کیپٹن صٖفدر تاحال کورونا کو شکست دینے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر) صفدر کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر شریف میڈیکل کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو تقریباً دو ہفتہ قبل کرونا وائرس ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ شریف میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کےبعد ڈاکٹرز نے ادویات جاری رکھنے اور مزید چودہ روز مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے کیپٹن(ر) صفدر کی جلد صحتیابی کے حوالےسے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer