بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) وفاقی حکومت کی جانب سے پاور پلانٹس کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے 4 ماہ کے لئے مشروط طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو 11 روپے 97پیسے فی یونٹ قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاور پلانٹس کو اربوں روپے کے کیپسٹی چارجز میں کمی لانے کےلئے ٹیرف تبدیل کیا،معاہدے کے تحت بجلی کی پیداوار نہ کرنے کی صورت میں بھی کیسپٹی چارجز کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے، سردیوں میں صارفین کی جانب سے بجلی کے کم استعمال کی وجہ سے اربوں روپے کی ادائیگی کڑا امتحان بن گیا۔

 کیسپٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے صارفین کو سستی بجلی دیکر ریونیو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  نیپرا نے فروری 2020 تک سستی بجلی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ سال سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو سستی بجلی دی جائیگی جبکہ گزشتہ سال سے کم یونٹس استعمال کرنے والے سستی بجلی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے،مشروط کمی گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے کی گئی ہے۔

تمام صارفین کے لئے11 روپے 97 پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کر دی گئی، ٹیرف میں کمی صارفین کو زیادہ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے کی طرف راغب کرنے کے لئے کی گئی، وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ82 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے دو ہفتے قبل ستمبر میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 37 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer