پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کو 20 فی صد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

پی پی ایس سی کے ملازمین کو 20 فی صد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری پنجاب کیبنٹ برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے دی ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کو دیگر صوبوں اور وفاقی پبلک سروس کمیشن کی طرز پر 20 فی صد بنیادی تنخواہ کا بطور سپیشل الاؤس دیا جائے گا۔

 یہ مطالبہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کے احتجاج پر کیا گیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer