ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب نے 32 قیدیوں کو رہا کروا دیا

گورنر پنجاب نے 32 قیدیوں کو رہا کروا دیا
کیپشن: City42 - Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور  12 لاکھ جرمانہ ادا کر کے 32 قیدیوں کو رہائی دلوا دی۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں بھی تیز نظام لانے کی ضرورت ہے، عدالتوں میں جاکر فیصلے جلدی نہیں ہوتے۔

 تفصیلات کے  مطابق گورنر پنجاب نے پنجاب بھر کی جیلوں سے 32 قیدیوں کا 12 لاکھ جرمانہ ادا کرکے انہیں رہا کروایا اور سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہوں نے خواتین قیدیوں کے لیے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سنٹر کا افتتاح کیا، قیدیوں میں انعامات اور سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جیلوں میں قیدیوں کو صحت سمیت دیگر سہولیات یورپی ممالک سے بہتر دی گئی ہیں۔تفتیشی طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے، جبکہ عدالتی نظام کے پراسس کو بھی تیز کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ عدالتوں میں جاکر فیصلے تاخیر سے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں جبکہ تمام قیدیوں کے ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد نے کہاکہ جرم کی پاداش میں بند قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے بہترین نعت پڑھنے پر قیدی محمد رضوان کو 5 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer