ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہراہ بھٹو کراچی کی معاشی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو گی۔حسن مرتضی

شاہراہ بھٹو کراچی کی معاشی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو گی۔حسن مرتضی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی میں نئی بنائی جانے والی شاہراہ بھٹو کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی  نے  ویڈیو بیان میں کہا شاہراہ بھٹو کراچی کی معاشی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو گی۔

حسن مرتضی  کا کہنا تھا کہ 40 کلو میٹر طویل شاہراہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا حسین امتزاج ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو اور انکی ٹیم کو شاہراہ بھٹو کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سگنل فری ہائی سپیڈ کوریڈور کے6 انٹرچینج مختلف علاقوں کو براہ راست جوڑتے ہیں۔یہ شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا بوجھ کم اور پورٹ/انڈسٹریل ٹریفک کو براہ راست M-9 تک پہنچائے گی۔شاہراہ بھٹو پر قیوم آباد سے ایم 9کا سفر نصف گھنٹے میں مکمل ہو سکے گا ۔ڈی ایچ اے ،بحریہ،ملیر اور کورنگی والوں کے لیے دفتر، گھر اور شاپنگ کا سفر تیز ہوگا۔تیل کی بچت کیساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ایسے منصوبوں کی بازگشت پنجاب میں پہنچے گی تو پیپلز پارٹی کو تقویت ملے گی۔