ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر تاخیر کا شکار

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ :الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے تحت آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن شیڈول ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ۔
 ذرائع کے مطابق مئی کے تیسرے ہفتے میں شیڈول جاری ہونے کا امکان تھا، تاہم اب اس کے جون کے پہلے عشرے میں جاری ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مہاجرین نشستوں کے معاملے پر مذاکرات کے باعث الیکشن شیڈول تاخیر کا شکار ہوا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے مئی کے تیسرے ہفتے شیڈول جاری ہونے کا عندیہ دیا تھا،آزاد کشمیر انتخابات کے لیے اب پولنگ جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن شیڈول کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر کرے گا،الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز تین نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کرنے کے ساتھ تاریخ میں 10 روز کی بھی مزید توسیع کر دی تھی،جموں و کشمیر عوامی دست و بازو، قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں و کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) آزاد جموں و کشمیر کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن اب 10 جون 2026 تک جاری رہے گی،دوسری جانب مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے معاملے پر مسلم لیگ نون اپنے مؤقف پر قائم ہے اورمہاجرین نشستوں کا خاتمہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف قراردیاگیاہے۔
آزاد کشمیر کی سیاسی فضا میں انتخابی سرگرمیوں اور مہاجرین نشستوں کا معاملہ اہم موضوع بن گیاہے۔