ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں

کراچی میں گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصیٰ شیخ :شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شدید حبس، بڑھتے درجہ حرارت اور بجلی کی بار بار بندش کے باعث عوام دوہری آزمائش سے گزر رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے محمود آباد میں بھی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بندش نے گھروں میں رہنا مشکل بنا دیا ہے جبکہ پنکھے اور دیگر برقی آلات بند ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔

رہائشیوں کے مطابق گرمی اپنے عروج پر ہے اور بار بار بجلی چلے جانے سے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث نہ صرف آرام متاثر ہو رہا ہے بلکہ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہونے لگی ہے، جس سے روزمرہ کے امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش سے نیند کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے جبکہ شدید گرمی کے باعث گھروں کے اندر درجہ حرارت مزید بڑھ جاتا ہے۔

محمود آباد کے مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا فوری نوٹس لیا جائے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو گرمی اور لوڈشیڈنگ کی اس دوہری پریشانی سے نجات مل سکے۔