ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام تیل درآمدات ، دو دہائیوں کا نیا ریکارڈقائم ہوگیا

خام تیل درآمدات ، دو دہائیوں کا نیا ریکارڈقائم ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے سے پاکستان پر دباؤ بڑھ گیا،اپریل 2026 میں پیٹرولیم گروپ کا مجموعی درآمدی بل 2 ارب 27 کروڑ ڈالر ریکارڈکیاگیاجبکہ اپریل 2025 میں پیٹرولیم گروپ کا مجموعی درآمدی بل 1 ارب 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا ۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2026 میں پیٹرول مصنوعات کی درآمدات 97 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں،خام تیل کی درآمدات طویل مدتی اوسط سے تقریباً دوگنا رہیں اس طرح 2008، 2013 اور 2022 کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
اپریل 26 میں 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کرنے کا نیا ریکارڈقائم ہواجبکہ اپریل 25 میں 53 کروڑ 39 لاکھ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد ہوا تھا۔
اپریل 26 میں پاکستان نے ایل این جی درآمد نہیں کی، اپریل 26 میں 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کی ایل پی جی درآمد کی گئی ،اپریل 2025 میں 8 کروڑ 37 لاکھ ڈالر مالیت کی ایل پی جی درآمد ہوئی تھی۔

پاکستان کی ماہانہ خام تیل درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہواہے اورماہرین کے مطابق توانائی لاگت میں اضافے سے معاشی دباؤ مزید بڑھنے لگاہے،اپریل 2026 پاکستان کے لیے مہنگے ترین تیل درآمدی مہینوں میں شامل ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer