ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما کی  پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائر ل 

لیگی رہنما کی  پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائر ل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ نون کے رہنما کی  شعلہ فشاں ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔

پنجاب اسمبلی کے فلور پر مارچ کے آخری دنوں میں اجلاس کے دوران اس مسلم لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تصویر پنجاب اسمبلی کے ہال میں لائے جانے پر سخت تنقید کی تھی۔ ان کی یہ گفتگو اس وقت بھی وائرل ہوئی تھی، اب دو ماہ بعد ایک بار پھر ان کی تقریر کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں یہ کہتے  دیکھا جا سکتا ہے کہ " میرے پاس ثبوت موجود ہیں  ایک  بیگم کے دو دو شوہر  سرکاری خرچ پر عمرے  پر جاتے رہے " ،    کیلفورنیا   کی عدالتوں کا فیصلہ دیکھو، سبزواری کی بات سنیں ،یہ ریاست مدینہ  بنانے والوں کا حال ہے یہ جو تصویر آج اپوزیشن والوں نے لگائی ہے قائد اعظم  کی روح بھی تڑپ اٹھی ہوگی  یہاں سیتا وائٹ کی تصویر ہونی چاہیے تھی ،

اس ویڈیو مین مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی کو یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے، "یہ ٹھمکا سسٹم آپ نے دیا ہے ساڑھے تین سال میں  جو  ملک اور نوجوان نسل کا بیڑا غرق آپ نے کیا ہے وہ ہسٹری میں کسی نے نہیں کیا ہے ۔ اس ملک کے اداروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ، شہیدوں  کے ساتھ بے غیرتی آپ نے کی اس کی مثال اور کہیں نہیں ملتی ،  ایک ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر  ایاک نعبدو ایاک نستعین  کہنے والے کو   آج باہر لے آئیں,   وضو کروا  لیں  ، اگر وہ وضو صیحح طریقے سے کرلے  تو میں سیاست چھوڑ دوں گا"

شرم کریں یہ فلور اس بات کا متقاضی نہیں ، یہ ایوان اس بات کا متقاضی ہے کہ ادھر بیٹھنے والے ادھر بیٹھنے والوں کی عزت کریں ، جو کام آپ نے کیا میں نے ابھی بھی لحاظ کیا  ابھی بھی لحاظ کر رہا ہوں ۔ ا میرے پاس ثبوت موجود ہیں  ایک  بیگم کے دو دو شوہر  سرکاری خرچ پر عمرے  پر جاتے رہے آپ کے دور میں ،

شوکت خانم کے نام سے کینسر ہسپتا ل ہو تو انہیں اچھا لگتا ہے اگر پنجاب گورنمنٹ کا کینسر ہسپتال ہو اور اس کے ساتھ نواز شریف کا نام ہوتو انہیں کانٹے لگتے ہیں  ۔ جو کام ہورہے تھے ان کی تو تعریف کرتے .

اس وائرل ویڈیو کو فیس بک پر اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔