ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان؛ وزیراعظم

وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی حکومت نے آواز اٹھائی، وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان بنے گا۔

وزیراعظم نے مظفر آباد میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان ان کا برابر ساتھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد سے سری نگر تک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو کسی تحریک میں پیچھے نہیں پائیں گے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب کمشیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حق ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں سپہ سالار کی دانشمندارنہ لیڈر شپ کی وجہ سے کامیابی ملی۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہ قوم کے سپوت ہیں جنہوں نے اقوام عالم میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ شہدا اور غازیوں نے پاکستان کو بھارت کے حملے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم نے دیا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کراچی سے کشمیر تک متحد تھی۔ اس اتحاد کو آگے لے کر چلیں تو دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا اور اسی اتحاد کی بدولت قرضوں سے چھٹکارا پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو غرور تھا کہ پوری دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہوگئی، لیکن اس کے دوست نیوٹرل ہوگئے اور نیوٹرل ممالک نے ہمارا ساتھ دیا۔ پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا دیا اور 1971 کی جنگ کا بدلہ بھی لے لیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے روایتی جنگ میں بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ دور دور تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑی۔ اور امید کرتا ہوں کہ قیامت تک بھی نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب مودی سرکار پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے کی، لیکن ہماری بری، فضائی اور بحری فوج مکمل طور پر ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔