ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصدار اسکول بس حملہ؛ روسی سفارت خانہ کی جانب سے مذمتی بیان جاری

خصدار اسکول بس حملہ؛ روسی سفارت خانہ کی جانب سے مذمتی بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ترجمان روسی سفارت خانہ نے خصدار اسکول بس حملے پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ 

ترجمان روسی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں روس کا سفارت خانہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے, ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہی ۔ 

ترجمان روسی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا ہے، روسی سفارتخانہ امید کرتا ہے کہ مجرموں کو ان کی منصفانہ سزا ملے گی ۔