محمد علی:عیدقربان سےقبل سینٹری ورکرز،آفیسرزکی ٹرانسفرپوسٹنگ پرمکمل پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عید قربان میگا صفائی آپریشن تیاریوں کے پیش نظر لگائی گئی،ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عید قربان میگا صفائی آپریشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں،ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل پابندی سے بہترین حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔اخباری اشتہارات میں اعلان کردہ آسامیوں پر امیدواران آن لائن پورٹل پر اپلائی کر سکیں گے۔