ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخدمت فاؤنڈیشن کےزیراہتمام فرسٹ ایڈٹریننگ پروگرام کاآغاز

الخدمت فاؤنڈیشن کےزیراہتمام فرسٹ ایڈٹریننگ پروگرام کاآغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  کومل اسلم :الخدمت فاؤنڈیشن کےزیراہتمام فرسٹ ایڈٹریننگ پروگرام کاآغاز کر دیا۔

پہلے مرحلے میں لاہور کے ہوم اسکولنگ طلباکو تربیت فراہم کی گئی۔الخدمت ہیڈ آفس میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔لاہور بھر سے 100 سے زائد ہوم اسکولنگ طلبانے بھرپور شرکت کی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماسٹر ٹرینر محسن نصیر نے تربیت دی۔بچوں کو ویڈیوز اور تصویری مواد کے ذریعے فرسٹ ایڈ سکھائی گئی۔

طلبانے تربیتی سیشن میں جوش و خروش سے بھرپور حصہ لیا۔بی ایل ایس، سی پی آر، فائر فائٹنگ اور ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کی تربیت دی گئی،ایئراٹیک، جنگی حالات، روڈ ایکسیڈنٹ، زلزلہ اور سیلاب جیسے سانحات پر عملی تربیت دی گئی۔

طلباکو ہنگامی حالات میں دوسروں کی مدد کرنے کا شعور دیا گیا  ۔