ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور سزا یقینی بنائی جائے؛ آئی جی پنجاب

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور سزا یقینی بنائی جائے؛ آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسپکٹر جنرل پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور سزا یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سی سی ڈی کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں ملتان اور ساہیوال ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ملتان اور ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ 

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو اشتہاری مجرمان کی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور سزا یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی آر اوز کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا حکم صادر کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ سی سی ڈی کے نئے مالی سال کا بجٹ تشکیل دے دیا گیا ہے اور گاڑیوں کی خریداری پائپ لائن میں ہے۔