ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جیل پنجاب کے 8افسران کے تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ جیل پنجاب کے 8افسران کے تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :محکمہ جیل پنجاب کے 8افسران کے تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق ثاقب نذیرکواسسٹنٹ کمانڈنٹ ٹریننگ ساہیوال تعینات کردیاگیا۔ثاقب نذیرکوپنجاب پریزنزسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال کااضافی چارج سونپ دیاگیا۔چوہدری اصغر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ، انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور تعینات،منصور اکبر کو سپرنٹنڈنٹ بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جوینائل جیل بہاولپور تعینات،انیس رانا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنٹرل جیل ملتان تعینات کر دیا گیا۔

محمدزبیر چیمہ کوانسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وسیم عباس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ تعینات،محمد عمران بٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سنٹرل جیل ملتان تعینات،شان عمران خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل گجرات تعینات کر دیا گیا۔