اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.39 روپے سے بڑھ کر 278.47 روپے پر بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے اضافے سے 279 روپے 54 پیسے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 13 پیسے اضافے سے 353روپے 73 پیسے، امارتی درہم 1 پیسے بڑھ کر 75.95 روپے کا ہوگیا ۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 8 پیسے سستاہوکر 302.07 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کمی کے بعد 74.14 روپے کا ہوگیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App