ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس کمپنی کا سرکاری محکموں اور اداروں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ

سوئی گیس کمپنی کا سرکاری محکموں اور اداروں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندہ سرکاری محکموں اور اداروں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
 کمپنی نے مختلف محکموں اور اداروں کے سربراہان کو حتمی نوٹسز بھجوا دیئے ہیں جس کے مطابق سات روز میں واجبات ادا نہ کرنے پر گیس منقطع کر دی جائیگی، سوئی ناردرن نے ایک ارب چونتیس کروڑ روپے کی نادہندگی پر نوٹسز بھجوائے ہیں، جن میں محکمہ صحت کو ہسپتالوں کے واجبات کی ادائیگی پر حتمی نوٹسز جاری کئے گئے، اسی طرح محکمہ پولیس، محکمہ جیل خانہ جات، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ،ضلعی انتظامیہ کی سرکاری املاک کو بھی عدم ادائیگی پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں، نوٹسز کے باوجود عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے.

Ansa Awais

Content Writer