ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس اولمپکس ،سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا 

پیرس اولمپکس ،سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پیرس اولمپکس کی تیاریاں  شروع ، سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ۔
مشن پیرس اولمپکس میں کامیابی، اتھلیٹکس ہیرو ارشد ندیم نے جنوبی افریقہ میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کے بعد وطن واپس آکر لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیاہے۔ارشد ندیم کی ٹریننگ کو تین حصوں جم ٹریننگ ، سٹرینتھ اور تھروئنگ سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ غیر ملکی کوچ ٹریسیس کیساتھ مشاورت سے ان کیلئے ٹریننگ کا پلان بنارہے ہیں۔ٹریننگ کے آغاز پر ارشد ندیم نے جم ٹریننگ میں سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ پر کام کیا ہے ۔ آئندہ چند روز میں ارشد ندیم کیلئے پورا پلان بنایا جائے گا ۔