ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے ایک اور اہم راہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔ سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو دوبارہ سے جوائن کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے،قطب فرید کوریجہ کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ،کچھ عرصہ پی ٹی آئی میں رہنے کے بعد آج دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کے بعد کیا،قطب فرید کوریجہ کا کہنا تھاکہ قومی ادارے کےخلاف چلنے والی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتا، پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے بغاوت نہیں کرسکتا۔