ویب ڈیسک: پاکستانی روپیہ مزید کمزور،انٹر بینک میں ڈالرکی قدرمیں18پیسےکااصافہ ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالرکی286روپےپرٹریڈنگ جاری ہے،کاروبارکےدوران ڈالر285.60 روپےتک ٹریڈہوا۔
دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔