جہاز میں بچی کی پیدائش, جوڑے نے انوکھا نام رکھ دیا

جہاز میں بچی کی پیدائش, جوڑے نے انوکھا نام رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکا میں دوران پرواز جہاز میں بچی کی پیدائش پرجوڑے نے اس کا نام اسکائے(آسمان) رکھ دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ڈینور سے اورلانڈو شہر جانے والی ایئرلائن میں خاتون کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی، بچی کی پیدائش زمین پر نہیں بلکہ ہوا میں اڑتے جہاز میں ہوئی تو والدین نے اسے مناسبت سے اس کا نام آسمان رکھ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیریا مارٹن نامی خاتون کو جہاز میں اچانک زچکی کا درد اٹھا، ایئرلائن عملے نے ہرممکن مدد کی اور فوری طور پر انہیں واش روم کی جانب لیجایا گیا جہاں شکیریا نے خوبصورت سی بچی کو جنم دیا۔

بعد ازاں طیارے کو مقررہ منزل سے قبل قریبی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا جہاں میڈیکل ٹیم نے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کی۔

خیال رہے کہ دوران پرواز بچوں کی پیدائش کا واقعہ نیا نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار مائیں بچوں کو جنم دے چکی ہیں لیکن یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ والدین نے اس کا نام منفرد رکھا ہے۔