ایل ایل بی کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

ایل ایل بی کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: LLB exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی امتحانات کے لئے آن لائن داخلوں کی تاریخ بڑھا کر ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ) کے سالانہ امتحانات 2021ء، ایل ایل بی (تین سالہ) کے سالانہ امتحانات 2021ء کے لئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے، ریگولراورلیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن فارم15جون 2021ء ، ڈبل فیس کے ساتھ 16 تا22جون2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ
www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer