عمران خان عصر حاضر کاارطغرل ہے؛ تجزیہ نگار کی ویڈیو وائرل

عمران خان عصر حاضر کاارطغرل ہے؛ تجزیہ نگار کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی مقبولیت میں کو اضافہ پاکستان میں ہوا وہ کسی اور ملک میں نہیں ہوا بلکہ اس بات کا اعتراف خود ترک اداکارؤں نے بھی کیا،اس ڈرامے کو پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا گیا جو کہ بچوں، بڑوں میں مقبول ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کو ایک تجزیہ نگار نے اس دور کا ارطغرل قراردیا جبکہ شاہ محمودقریشی کوصدام حسین کا لقب دیا۔

تفصیلات کےمطابق  تاریخی فتوحات پر مبنی تُرک سریز ’ ارطغرل‘پاکستان میں واحد ترک ڈرامہ ہے جو شوق کے ساتھ بچے، بڑے دیکھتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر ہونے والے ڈرامہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد کامیابیاں سمیٹیں،وزیراعظم کی اس کاوش پر ایک تجزیہ نگار نے ان کو موجود دور کا ارطغرل اورشاہ محمودقریشی کوصدام حسین قرار دیا۔

فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے وزیراعظم کی بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی حمایت کا اعتراف کیا، وزیراعظم کے بیانیہ کوسراہا اور وزیراعظم کی غزہ میں امن لانے کی کوششوں پر الفرہ نے وزیراعظم عمران خان کو اس دور کا ’’ارطغرل غازی‘‘ ( سلطنت عثمانیہ کے بہادر جنگجو) کا خطاب دیا۔

 الفرہ نے اردو میں کہا ’’آپ  میرے کہے گئے یہ الفاظ پوری دنیا کو دکھادیں اور سنادیں، میں عمران خان صاحب کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب میں نے آپ کو ایک لقب دیا ہے، وہ لقب یہ ہے  کہ آپ اس زمانے کے ارطغرل ہیں، عالم اسلام کے ہیرو ہیں، واقعی میں آپ اس دور کے ارطغرل ہیں۔‘‘

فلسطینی تجزیہ نگار  نے شاہ محمود قریشی کی فلسطین کے لیے کی گئیں کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’فلسطینی عوام آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے اور آپ اس دور کے صدام حسین ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer