شاداب خان کی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزمیں واپسی؛یاسر شاہ بھی فٹ

شاداب خان کی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزمیں واپسی؛یاسر شاہ بھی فٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)فٹنس مسائل کا شکار کرکٹرز شاداب خان اور یاسر شاہ کو فٹ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگ سپنرز شاداب خان اور یاسر شاہ کے مداحوں کے لئے اچھی خبر آگئی،دونوں سپنرز فٹ قرار دے دئیے گئے،قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لئے کلیئر قراردے دیا گیا ہے،شاداب خان آٹھ ہفتے کا بحالی پروگرام مکمل کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔

شاداب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران بائیں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے،ادھر لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی باؤلنگ اور رننگ جاری رکھے ہوئے ہیں،جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد یاسر شاہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب پروگرام میں شرکت کی تھی، یاسر شاہ دورہ ویسٹ انڈیز میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer