زویا ناصر نے کرسٹن بیٹزمین سے منگنی توڑنے کی تصدیق کردی

Zoya Nasir / Christian Betzmann
کیپشن: Zoya Nasir / Christian Betzmann
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر زویا ناصر نے محض ڈھائی ماہ میں اپنے دیرینہ دوست اور رواں برس ہی دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق زویا ناصر نے رواں برس عالمی یوم محبت کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی کی تھی۔دونوں نے 19 فروری کو منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور یوٹیوب ویڈیو میں بتایا تھا۔

منگنی سے کچھ دن قبل ہی زویا ناصر کے مذکورہ جرمن دوست نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد چہ مگوئیاں ہوگئیں تھی کہ انہوں نے زویا کی محبت کی خاطر اسلام قبول کیا۔

منگنی کے بعد دونوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مناسب وقت پر شادی کریں گے اور دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ تین دن قبل ہی زویا ناصر نے اپنے منگیتر کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی تھی مگر 22 مئی کو سہ پہر کو انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے منگنی ختم کردی۔

View this post on Instagram

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

Malik Sultan Awan

Content Writer