ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کی دوست کی ڈانس ویڈیو سامنے آگئی

Maira Murder Case
کیپشن: Maira Murder Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کو  قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کی دوست سجل کی ڈانس کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

ڈیفنس میں قتل کیے جانے والی برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق27 سالہ مائرہ ذوالفقار کو مبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف ہوا ہے، قتل کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد، جبکہ دوسرا ملزم سعد بٹ جوہر ٹاؤن میں موجود تھا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی ڈیفنس میں غیر موجودگی کی تصدیق ہوئی، قاتلوں کو ٹاسک کس نے سونپا پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ملزم ظاہر جدون کیساتھ شادی سے انکار کر چکی تھی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ظاہر جدون اور مائرہ کے دوستوں میں با اثر سیاسی شخصیات اور افسران کے بچے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ڈیفنس میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کی دوست سجل کی ڈانس کی ویڈیو  بھی منظر  عام پر آگئی، وائرل ویڈیو میں سجل کو ڈانس پارٹی میں دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں سجل کا ایک دوست اور علی دکھائی دے رہا ہے، مائرہ کو قتل کی رات سجل اور علی نے ہی علی الصبح پونے 4 بجے اس کے گھر ڈراپ کیا تھا۔

مائرہ کے والد ذوالفقار کے مطابق انہوں نے سجل کو گرفتار کرنے اور اسے شاملِ تفتیش کرنے کی اپیل کی ہے، سجل کو پولیس نے پکڑ کر چھوڑ دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer