چودھری نثار کو ن لیگ سے گرین سگنل مل گیا

Ch Nisar Ali Khan PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور مسلم لیگ صدر (ن) کے صدر شہباز شریف ایک پیج پر،چودھری نثار حلف اٹھانے سے قبل میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور چودھری نثار ایک پیج پر آگئے ہیں۔ چودھری نثار حلف اٹھانے سے قبل شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور ممکنہ حکومت مخالف تحریک پر بھی بات کریں گے۔  چودھری نثار 2018 کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چودھری نثار کا آئندہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی پیر کے روز چودھری نثار کے حلف اٹھانےکا بتا چکے ہیں۔ 

واضح رہے چند روز قبل سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں چوہدری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، چوہدری نثار اور شہباز شریف مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار سے ملاقات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔