پی ٹی آئی حکومت نے نئی تاریخ رقم کردی

PTI
کیپشن: PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے) تحریک انصاف کی حکومت نے نئی تاریخ رقم کردی، لاہور کی ترقی کیلئے مختص بجٹ میں سے 50 فیصد بھی استعمال نہیں کیا، صاف پانی، تعلیم، سیوریج سمیت بیشتر منصوبے نامکمل ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار مالی سال میں لاہور کا 74 فیصد ترقیاتی بجٹ ابھی تک استعمال نہیں ہوسکا، ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ اب تک صرف 26 فیصد بجٹ خرچ کیا جاسکا ہے۔

 پنجاب حکومت نے رواں مالی سال لاہور میں 75 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم ابھی تک صرف 19 ارب روپے کے قریب بجٹ لاہور پر لگایا گیا ہے، شہر میں رواں مالی سال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعداد 412 ہے جس کیلئے اب تک محض 31 ارب روپے جاری کیے گئے۔ 

شہر میں تاحال نئے سکولوں کی تعمیر، صاف پانی، واٹر سپلائی اور روڈ سیکٹر کی کئی سکیمیں ادھوری پڑی ہیں۔ نابینا اساتذہ کے ٹریننگ کالج کی توسیع، قوت سماعت سے محروم بچوں کے سنٹر کی بحالی کا منصوبہ بھی التوا ء کا شکار ہے۔ میاں میر ہسپتال کی ری ویمپنگ پر بھی ایک پائی بھی خرچ نہیں کی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات کے بیشتر منصوبے بھی نامکمل پائے گئے ہیں۔

 محکمہ بلدیات، ہاؤسنگ، پبلک بلڈنگز اور دیگر شعبوں کے منصوبوں پر بھی کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے، سپورٹس کمپلیکس سے لیکر فلاح کے دیگر منصوبوں پر بھی فنڈز کا کم استعمال کیا گیا، پانی، سیوریج، گلیوں کی پختگی کے چھوٹے بڑے منصوبے ابھی تک نامکمل ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے منصوبوں پر بجٹ کے اجرا میں تاخیر سے یہ فنڈ خرچ نہیں ہو پارہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer