پنجاب کے مختلف شہر وں میں بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے مختلف شہر وں میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)رمضان المبارک کا اٹھائیس واں  روزہ  اور آج لاہور شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ملک کے دوسرے حصوں میں  بیشتر مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود اور بارش کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 21 فیصد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کے روز بھی شہر کا موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہےگا، شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ، سیالکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،جھنگ ، گجرات، سرگودھا، میانوالی ،بھکر،فیصل آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، علاوہ ازیں راولپنڈی، چکوال، ٹیکسلا، اٹک، جنڈ، لاوہ، گوجرخان، کوٹلی ستیاں اور مری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں بھی بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،  بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا،  ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ ،اور لورالائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،سکھر اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔

شام یا رات کے دوران میں دیر، چترال ، سوات ، مانسہرہ ، کوہاٹ ،ایبٹ آباد، مالاکنڈ،وادی پشاور ، خیبر، بونیر، مردان، نوشہرہ، کرم ، باجوڑ،کوہستان ، بٹگرام ، صوابی اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer