پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائز کو موٹر برانچز کھولنے کی اجازت دیدی

پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائز کو موٹر برانچز کھولنے کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائزکوموٹربرانچزکھولنے کی اجازت دیدی۔ سماجی فاصلوں کے اصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے صرف اپوانٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آنے والے شہریوں کو دفاتر میں آنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائزنے چندروزقبل موٹربرانچز کھولنے  کے لئے سمری حکومت کوبھجوائی تھی جس پر صرف ڈویژنل آفسزکے زیراہتمام دفاتر کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث16مارچ سے موٹربرانچزبندتھیں اور محکمہ ایکسایزکواربوں کا کانقصان برداشت کرنا پڑا ہے اجازت ملنے کی وجہ سے عیدکے بعدموٹربرانچزمیں کام شروع کردیاجائے گا۔

تمام موٹربرانچزمیں حکومتی ایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا۔ سٹاف  کے لئے سینی ٹائرز،گلوزاورماسک کااستعمال لازمی ہے۔تمام موٹربرانچزمیں محدودسٹاف کیساتھ کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صرف اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہریوں کو دفاتر میں آنے کی اجازت ہو گی،، شہری وقت لیکر دفترآئیں۔

محکمہ ایکسائز نے موٹر رجسٹریشن ونگ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں موٹر رجسٹریشن ونگ 14 مئی سے کھولے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کوایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ وزیر اعظم آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم متعارف کرائے جائیں ۔

پی ایم آفس کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ نیشنل بینک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرنے کا پابند بنایا جائے۔ محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کیلئے کاؤنٹربنانے کے ساتھ ساتھ آن لائن سسٹم کی عوامی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

 
 

Shazia Bashir

Content Writer