جنرل ہسپتال، 16 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

جنرل ہسپتال، 16 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) جنرل ہسپتال میں کورونا کے وار ، آرتھوپیڈک سرجری کے 16 ڈاکٹرز کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد آرتھوپیڈک سرجری کوبند کر دیا گیا۔
کورونا وائرس نےجنرل ہسپتال میں بھی پنجے گاڑھ لئے۔ آرتھوپیڈک سرجری کے 16 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صورتحال پریشان کن ہوگئی،ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز بھی خوف میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ ہیڈ آف آرتھوپیڈک سرجری کی جانب سے پرنسپل کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کورونا کے خطرے کے پیش نظر آرتھوپیڈک سرجری کو عارضی طور پر بند کر دیا گیاہے۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 697 نئے کیس، تعداد 17382 ہو گئی۔ 

عام شہریوں میں 697 نئے کیس سامنے آگئے،  عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 298 نئے مریض سامنے آئے۔ ننکانہ 9، قصور 14، شیخوپورہ 18، راولپنڈی 95، چکوال 1، گوجرانوالہ 44 اور سیالکوٹ میں 9 نئے کیس سامنے آئے۔

ناروال 5، حافظ آباد 18، منڈی بہاوالدین 3، ملتان 88، خانیوال 4، فیصل آباد 27، چینیوٹ اور جھنگ میں 2، 2 نئے کیس سامنے آئے،  خوشاب ایک، بھکر 3، بہاولنگر 3، بہاولپور 11، لودھراں میں 7، ڈی جی خان 14، راجن پور 7، لیہ 8، ساہیوال میں 6 نئے کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک کل 297 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اب تک کل 185540 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ لاہور میں 8278 ٹوٹل مریض اور  109 اموات ہو چکی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش  کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer