کراچی سے آنے والی ٹرین گڑھی شاہو کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی

کراچی سے آنے والی ٹرین گڑھی شاہو کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ٹرین گڑھی شاہو کے قریب مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں مسافر محفوظ رہے۔ تصادم کے باعث گرین لائن کا انجن اور مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق حادثہ گڑھی شاہو کے قریب مین لائن پر  پیش آیا۔ گرین  لائن ٹرین ڈرائیور محمد الیاس کا کہنا ہے کہ اسے سگنل کلیئر ملا مگر مین لائن پر کھڑی مال گاڑی کو دیکھا تو ایمرجنسی بریک لگائی اور ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی، اس میں اسکی کوئی غلطی نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جناح ہسپتال کی پرانی عمارت مسمار کرکے نئی بنانے کا فیصلہ

حادثہ کے فوری بعد ریلیف ٹرین اور ریلوے عملے نے ڈی ایس ریلوے سفیان سرفراز ڈوگر کی نگرانی میں تین گھنٹے کے بعد ٹریک کو کلیئر کر دیا۔ اس موقع پر ڈی ایس کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوری بعد گرین لائن ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے، انکوائری میں معلوم ہو گا کہ حادثہ کس کی غلطی سے ہوا۔
پڑھنا مت بھولئے: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرحیران کن فیصلہ

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ، جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔