ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں کچھ ہونے پر یہاں حملے شروع کرنا کیا طریقہ ہے؟ مسلم دنیا میں ایسا نہیں ہوتا پاکستان میں بھی نہیں ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ بار بار اسے کریدنا ٹھیک نہیں کہ ہم سعودی عرب سے معاہدے کے پابند ہیں، سعودی عرب سے معاہدے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کسی ملک پر حملہ کریں سمجھا بھی سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت سعودیہ اور ایران کا معاملہ لو پروفائل رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔