ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان: گھر پر فائرنگ، تین خواتین جاں بحق، دو بچے زخمی

مردان: گھر پر فائرنگ، تین خواتین جاں بحق، دو بچے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٰیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ کی بستی قاسمی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محبوب کی اہلیہ، فیاض کی اہلیہ اور محبوب کی بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

 فائرنگ سے فیاض کا کمسن بیٹا شمیل اور پیر محمد کی بیٹی امارہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تاحال واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

ذرائع کے مطابق  واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔