ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل نہ دینے پر 13سالہ بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

موبائل نہ دینے پر 13سالہ بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپنے سگے 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا۔

دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ  قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان  قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Ansa Awais

Content Writer