ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سپیشل طلبا کو عید گفٹ دیے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں تین سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کر کے بچوں کو عید گفٹ پیش کیے۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن، گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن شامل ہیں۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے بچوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عید گفٹ دیے اور ہر کلاس روم میں جا کر طلبا کو عید گفٹ اور عید کارڈ پیش کیے۔ اس موقع پر ثانیہ عاشق نے بچوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز کا عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبا نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے پیارے انداز میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ سپیشل بچوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے نئے اور منفرد پراجیکٹس پنجاب میں لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں پودا بھی لگایا، جس کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا اور بچوں کو سبز و شاداب ماحول فراہم کرنا ہے۔