فلپائن قونصلیٹ لاہور میں وومن ڈے کے حوالے  سے شاندار تقریب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : فلپائن کے قونصلیٹ میں وومن ڈے کے حوالے  سے تقریب ہوئی، جس میں اے ایس پی شہر بانو نقوی سمیت دیگر شرکاء خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ 

فلپائن کے اعزازی قونصلیٹ  فہدل شیخ کی جانب سے  وومن ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ فلپائن قونصلیٹ لاہور ، ڈی ایچ اے میں ہونے والی تقریب میں خواتین  کی بڑی  تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں فلپائن کےاعزازی قونصلیٹ  فہد شیخ نے فلپائنی اور پاکستانی خواتین کے ملکی اور بین الاقوامی  کردار کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ تقریب سے  ڈین انسٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زر فشاں طاہر ،سوشل ایکٹوسٹ ڈاکٹر عائشہ ناصر ،ڈاکٹر زرفشاں طاہر،اقراء یاسین،ڈاکٹر شاندانہ شیخ،سعدیہ حمید  شانزے فیض، زینتھ عرفان ، عاصمہ طارق، ڈاکٹر زہرہ صفدر، ڈاکٹر زرتاج لیاقت ،شازیہ عادل، ڈاکٹر ثنا حسن، عابدہ خاور ، عائشہ عمران، ثناء مسعود سمیت  دیگر نے بھی خواتین کے معاشرے میں کردار اور اہمیت بارے روشنی ڈالی، شرکاء  کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کو ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔ 
تقریب میں قونصلر جنرل سری لنکا پنجاب  یاسین جوئیہ ، اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی، ڈاکٹر شیلا عالم ارشد،رازل ناصر, عائشہ خان ،صدف عاطف, عمارہ سلیم, قروبیکہ جہانگیر ، عائشہ ناصر,آسیہ یاسین, زینب رانجھا سمیت دیگر خواتین  نے شرکت کی۔