(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں رہائش رکھنے کا معاملہ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں موجود رہائش گاہوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔
سکول سربراہان کو 24 گھنٹوں کے اندرتعلیمی اداروں میں موجود رہائش گاہوں کا ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔لاہور میں گورنمنٹ سکول گلبرگ، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2 ریٹی گن روڈ میں رہائش گاہ موجود ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول سمن آباد، گورنمنٹ اے پی ایس بوائز سکول ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ موجود ہے۔گورنمنٹ چشتیہ بوائز ہائی سکول سیکرٹریٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ میں بھی رہائش گاہ موجود ہے۔رہائش گاہوں کے باعث سکول کے اوقات کار میں پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔