ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

 ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر ٹرمپ کے حامی پریشان ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم میں امریکی اداکارہ اسٹار اسٹورمی کو رقم دینے کے کیس میں بدھ کو فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں حامیوں کو احتجاج کی کال بھی دی ہوئی ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر  ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی کئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو سابق امریکی صدر کو گرفتار کرتے اور کئی تصاویر میں ٹرمپ کو  سڑک پر پولیس سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹرمپ کے حامی پریشان ہوگئے، تاہم اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی گرفتاری کی تصاویر فیک ہیں، یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے بنائی گئیں ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اے آئی سافٹ ویئر سے بنی تصاویر میں ٹرمپ کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار اور سابق امریکی صدر کی انگلیوں میں گڑبڑ دکھائی دی جس بات سے اندازہ لگایا گیا یہ تصاویر جعلی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی اور نیو یارک پولیس حکام نے متوقع احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں گرینڈ جیوری کے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ کے فحش فلموں کی اداکارہ کو خاموش رہنے کے عوض رقم کی ادائیگی سے متعلق معاملے کی سماعت کے موقعے پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران کو با وردی ہوکر ڈیوٹی کیلئے تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

نیوریارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سماعت کے موقعے پر کسی تھریٹ کی عدم موجودگی کے باوجود بھی انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔