پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ سامنے آگیا

پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب حکومت کا دو نئی یونیورسٹییز کے قیام کا فیصلہ، پنجاب یونیورسٹی کا پتوکی میں سب کیمپس اور یونیورسٹی آف قصور کے قیام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر دو سرکاری یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹی آف قصور کے قیام کیلئے 4 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، پنجاب یونیورسٹی کا پتوکی میں سب کیمپس قائم کرنے کیلئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ قصور یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی پتوکی کیمپس کے قیام کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے مشاورت نہیں کی گئی ، اس ضمن میں محکمہ کو لا علم رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے آن لائن ٹیچنگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا، ایچ ای سی پہلے فیز میں 403 اساتذہ کوٹریننگ کورس کرائے گا۔یونیورسٹییز کی بندش کے باعث آن لائن کلاسز کامعیار بہتر کرنے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن ٹیچنگ کا خصوصی کورس مرتب کیا گیا ہے۔ یہ کورس یونیورسٹیز کے اساتذہ کو پڑھایا جائے گا۔ ایچ ای سی نے سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز سے اساتذہ کی سلیکشن کیلئے سکروٹنی مکمل کر لی ہے۔

ایچ ای سی آن لائن ٹیچنگ کیلئے چار ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کورس کروائے گا۔ ٹریننگ کورس کے ذریعے یونیورسٹی اساتذہ کو کوالٹی ایجوکیشن اور نصاب پڑھانے کے جدید طریقہ سے آگاہ کیا جائے گا۔ ٹرینگ کورس میں شمولیت کرنے والے اساتذہ کو ایچ ای سی کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری ہوں گے ۔فیز ٹو میں یونیورسٹیز کے مزید پانچ سو اساتذہ کو ٹریننگ کرائی جائے گی۔۔۔
 واضح رہے کہ قبل ازیں ،لاہور کے 35 سکولوں سمیت پنجاب کے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا پلان تیار کیاگیا،طلباء میں کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔لاہور کے 35 ہائی سکولوں میں بھی لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ کتابیں رکھی جائیں گی۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer